بہت تیزی سے لوگوں کو عمران کے دھوکے کا احساس ہورہا ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  احسن اقبال نے کہا ہےکہ بہت تیزی کے ساتھ لوگوں کو یہ احساس ہورہا ہے کہ وہ عمران خان کے دھوکے میں آگئے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی کارکن کو آپ کبھی دباؤ کے تحت پارٹی چھوڑنے پر مجبور نہیں کرسکتے، خاص طور پر ایسے لوگوں کو جو انقلاب لانے نکلے ہوں، وہ اس طرح معمولی سی تھپیڑوں کے ساتھ اپنی پارٹی نہیں چھوڑتے جب تک انہیں یہ یقین نہ ہو کہ جس راستے پر وہ چلے ہیں وہ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں وہ اس کے ساتھ یہ اعلان بھی کررہے ہیں کہ 9 مئی کے واقعے میں عمران خان نے ریڈ لائن کراس کی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جس جرات کے ساتھ پیپلزپارٹی ، ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے گرفتاریوں کا سامنا کیا، اگر عمران خان بھی اسی جرات کا مظاہرہ کرتے تو شاید کچھ نہ ہوتا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں