سمیع ابراہیم کو گرفتار کرلیا گیا

 اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہیں اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا ہے۔ سمیع ابراہیم بول نیوز کے صدر اور اینکر ہیں۔

سمیع ابراہیم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ دفتر سے جا رہے تھے۔ انہیں سیونتھ ایونیو سے گرفتار کیا گیا۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سمیع ابراہیم کو کس کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک فیصلہ موجود ہے جس میں عدالت نے کہا ہوا ہے کہ سمیع ابراہیم کو گرفتار کرنے سے پہلے عدالت سے اجازت لی جائے گی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ بول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سمیع ابراہیم کی گرفتاری کے خلاف صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں