پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری جیل سے رہا

 پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن اسمبلی ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیکہ بخاری کو سینٹرل جیل اڈیالہ کے گیٹ 5 سے باہر نکالا گیا، ذرائع نے بتایا کہ ملیکہ بخاری جیل سے سے نکلنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئیں۔ 

خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری کو چند روز قبل اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملیکہ بخاری کو فوراً رہا کرنے کے احکامات دیے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں