ملتان میں ماں نے جائیداد بچانے کیلئے سوتیلے بیٹے کو قتل کردیا

ملتان میں سوتیلی ماں نے جائیداد بچانے کے لیے سوتیلے بیٹے کو قتل کر دیا۔ چک نمبر 97ایم کی زینب بی بی نامی ملزمہ 10سالہ لڑکے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لے کر آئی اور ڈاکٹروں کو بتایا کہ بچے کو کرنٹ لگ گیا ہے۔ تاہم ڈاکٹروں نے صورتحال مشکوک گردانتے ہوئے حکام کو مطلع کر دیا۔

پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزمہ نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ اس سفاک عورت نے بتایا کہ اس نے پہلے آلو کے چپس بنا کر انہیں زہرآلود کرکے بچے کو کھلائے تاہم اس زہر سے لڑکے کی فوری طور پر موت واقع نہ ہوئی جس پر اس نے لڑکے کو بجلی کے ننگے تاروں سے کرنٹ لگایا۔

جب اس سے بھی لڑکے کی موت نہ ہوئی تو اس نے بچے کو پھندہ دے کر قتل کر دیا اور مرے ہوئے بچے کو لے کر ہسپتال چلی گئی تاکہ کرنٹ لگنے سے اس کی موت ہونے کا ڈرامہ رچا سکے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ چاہتی تھی کہ اس کے شوہر کی جائیداد اس کے بطن سے پیدا ہونے والے بیٹوں کو ملے، چنانچہ اس نے سوتیلے بیٹے کو قتل کر ڈالا۔ ملزمہ سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں