سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ 21 لاکھ سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ 21 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ریاض سے سعودی عرب کے محکمہ شماریات کے مطابق محکمہ شماریات نے 2022 تک کی آبادی کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا۔ 

کل آبادی میں سعودی شہریوں کی تعداد ایک کروڑ 88 لاکھ ہے۔ سعودی محکمہ شماریات نے بتایا کہ سعودی عرب کی کل آبادی میں مردوں کی تعداد ایک کروڑ 97 لاکھ ہے جبکہ مملکت کی کل آبادی میں خواتین کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ ہے۔ آبادی کے لحاظ سے دارالحکومت ریاض سعودی عرب کا سب سے بڑا شہر ہے۔ 

محکمہ شماریات کے مطابق جدہ دوسرا، مکہ تیسرا، مدینہ چوتھا اور دمام آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا شہر ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق 2010 کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کی آبادی 2 کروڑ 40 لاکھ تھی۔ محکمہ شماریات کے مطابق 2010 سے 2022 تک سعودی عرب میں آبادی کی سالانہ شرح نمو 2.5 فیصد رہی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں