ڈار کا جادو چل گیا!! ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں 27روپے سستا
پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 روپے کم ہوگئی۔ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر ایک دن میں 27 روپے کم ہوا ۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اوپن مارکیٹ ریٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت اس وقت 299.50 روپے ہے جو گذشتہ روز 311 روپے پر بند ہوئی تھی۔انٹر بینک میں بھی ڈالر 47 پیسے سستا ہوکر285روپے کا ہو گیا ہے۔
کرنسی ڈیلروں کے مطابق یہ کمی سٹیٹ بینک کی جانب سے کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی کے لیے ڈالر کی انٹر بینک سے خریداری کی اجازت دینے کی وجہ سے آئی ہے۔
Load/Hide Comments