امریکہ نے نان امیگرنٹ ویزوں کی فیس میں اضافہ کر دیا
امریکہ نے سیاحتی اور بغیر پٹیشن پر مبنی نان امیگرنٹ ویزوں کی فیس میں اضافہ کر دیا۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 30مئی 2023ءسے امریکہ کے سیاحتی اور بغیر پٹیشن پر مبنی نان امیگرنٹ ویزوں کی درخواست فیس 160ڈالر سے بڑھا کر 185ڈالر کر دی گئی ہے۔
امریکی سفارتخانے کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی طرف سے پٹیشن کی بنیاد پر جمع کی جانے والی ویزہ درخواستوں کی ویزہ فیس 190ڈالر سے بڑھا کر 205ڈالر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ الیکٹرانک ویزہ کی فیس بھی 205ڈالر سے بڑھا کر 315ڈالر کر دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments