ججز اور عدالتی عملے کے سوشل میڈیا استعمال کرنے سے متعلق ایڈوائزری جاری
سیشن جج لاہور نے ماتحت عدالتوں کے ججوں اور عملے کے سوشل میڈیا استعمال کرنے سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ۔
سیشن جج لاہور کی جانب سے جاری ہونیوالے مراسلہ کے مطابق ماتحت عدالتوں کے ججز اور عملہ سیاسی نوعیت کا مواد اپ لوڈ کرے گا نہ ہی لائک، شیئراور کمنٹس دے، جوڈیشل افسر یا عملے نے سوشل میڈیا پر کوئی چیز شیئر کی تو قانونی کارروائی ہوگی، کسی نے کوئی سیاسی پوسٹ لائک کی یا اپنے ریمارکس دیے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments