مفتاح اسماعیل نے فیصلہ سنا دیا

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پلان بی اور سی نہیں سوچنا چاہیے، آئی ایم ایف پروگرام میں ہی جانا ہوگا۔

 ہمیں اب بھی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا ضروری ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ زیرو کردیں تو بھی ہمیں 25 ارب ڈالرز کی ضرورت پڑے گی۔

انہوں نے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے، ہمیں پلان بی اور سی نہیں سوچنا چاہیے۔

مفتاح اسماعیل نے خبردار کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کے پروگرام میں نہ گئے تو نئے مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ڈیفالٹ یقینی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں