بلوچستان میں ایرانی سمگل شدہ تیل کی فروخت قانونی قرار

وزیراعلیٰ بلوچستان  نے ایران سے سمگل ہو کر آنے والے تیل کی فروخت مبینہ طور پر قانونی قرار دے دی۔

پابندی کے متعلق علم ہونے کے بعد وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو حکم دیا کہ وہ سمگل شدہ تیل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن روک دیں۔

عبدالقدوس بزنجو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایران سے سمگل ہوکر آنے والے تیل کی فروخت سے بے شمار خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے۔

کریک ڈاﺅن سے ان لوگوں کا آمدنی کا ذریعہ ختم ہو جائے گا۔ البتہ انہوں نے ہدایت کی کہ سمگل شدہ تیل رہائشی علاقوں سے دور کھلے مقامات پر فروخت کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق گنجان آباد علاقوں میں سمگل شدہ تیل فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

صوبے کے سیاسی اور سماجی حلقوں میں وزیراعلیٰ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیاہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں