پاک فوج نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے قاتلانہ حملے کا شکار ہو گئے۔

عمران خان کو ایک گولی ٹانگ میں لگی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔ عمران خان پر فائرنگ کے بعد صدر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سربراہ پر حملے کی مذمت کی۔ پاک فوج نے بھی سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی) کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے قریب لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے حملے میں زخمی ہونے والے پی ٹی آئی سربراہ اور دیگر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

حملے میں سینیٹر فیصل جاوید، ایم این اے محمد احمد چٹھہ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، عمر ڈار اور عمران خان کے میڈیا منیجر ارشد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین شام 4 بجے قوم سے خطاب کرنے والے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے حوالے سے قوم سے خطاب کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں