وفاقی حکومت توشہ خانہ کیس میں ملوث فرح گوگی کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرنے جا رہی ہے۔

حکام نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کو توشہ خانہ کے تحائف کی فروخت میں مبینہ طور پر مدد کرنے والے تمام افراد کے گرد گھیرا بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حکومت نے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے فرح کی آمد کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق فرح نے 2018 سے 2022 کے درمیان متعدد بار یو اے ای کا دورہ کیا۔

فرح کا پاکستان چھوڑنے کا کوئی امیگریشن ریکارڈ نہیں ہے اور حکومت نے ان لوگوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں جنہوں نے فرح کی ملک میں امیگریشن میں سہولت فراہم کی۔ فرح کے پاس ریپبلک آف وینیٹو کا پاسپورٹ بھی تھا اور وہ بیرون ملک سفر کے لیے پاسپورٹ کا استعمال کرتی رہی۔ فرح نے یہ پاسپورٹ دبئی کی ایک کمپنی کے ذریعے حاصل کیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دے دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں