رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی نوزائیدہ بیٹی راہا کے ساتھ پہلی بار عوامی سطح پر نظر آئے

بالی ووڈ اسٹار جوڑے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی نوزائیدہ بیٹی راہا کے ساتھ پہلی بار عوامی سطح پر نظر آئے۔

جمعہ کی صبح، بالی ووڈ جوڑے رنبیر اور عالیہ کو ان کے گھر کے قریب اپنی بیٹی راہا کے ساتھ ایک ساتھ چہل قدمی کرتے دیکھا گیا۔ فیملی کے ساتھ عالیہ کی بہن شاہین بھٹ بھی تھیں۔

ذرائع کے توسط سے سامنے آنے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں سے تینوں چل رہے ہیں جبکہ بچہ راہا سردیوں کے کپڑوں میں ملبوس اپنی ماں کے سینے سے لگا ہوا ہے۔ بچے کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے کیونکہ نئے والدین کو ابھی تک اپنی بیٹی کا چہرہ ظاہر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ تصویر میں راہا کا چہرہ ایموجی سے چھپایا گیا تھا۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پہلی بار اپنی نوزائیدہ بیٹی راہا کے ساتھ عوامی سطح پر نظر آئے

برہمسترا جوڑی اور شاہین نے سیاہ لباس زیب تن کیے ہوئے واستو عمارت کے قریب صبح کی پر سکون سیر کا لطف اٹھایا۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ اسٹار جوڑے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ جوڑے نے 6 نومبر 2022 کو ایک پیاری سی بچی کا استقبال کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں