بیگم کے ساتھ کھانا کھاتا ہوں تو دوست طعنے مارتے ہیں، شاداب خان
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے انکشاف کیا ہے روٹی گینگ بنایا تھا لیکن بیگم کے آنے کے بعد اسی کے ساتھ کھانا کھاتا ہوں جس پر دوست طعنے مارتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد کوئی زیادہ تبدیلیاں تو میرے اندر نہیں آئیں لیکن اب کمرے میں زیادہ رہنے لگا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کی گھنٹیاں: شاداب خان نے باضابطہ طور پر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کر لی
شاداب نے مزید کہا کہ میری شادی اتنی اچانک ہوئی کہ مجھے بھی یقین نہیں آتا، بگ بیش لیگ کیلئے میری رات 2 بجے کی فلائٹ تھی کیونکہ میری انگلی میں چوٹ آئی تھی اور ایکسرے رپورٹ اسی شام آنی تھی اس لیے ایک روز بعد 6 سے 7 بجے گھر آیا تو 8 بجے میری منگنی ہوگئی اور اگلے روز نکاح ہوگیا۔
Load/Hide Comments