اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات جاری کردیں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرضوں سے متعلق معلومات جاری کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک کے ریزرو 6.7 بلین ڈالر تک گرنے سے ملک کے لیے تشویشناک صورتحال
رواں سال جنوری میں وفاقی حکومت نے مختلف ذرائع سے 3 ہزار 946 ارب روپے قرض لیا۔ یہ کل رقم گزشتہ سال جنوری کے آخر میں حکومت کے کل قرض سے زیادہ ہے۔ حکومت نے جنوری میں مقامی ذرائع سے 1 ہزار 139 ارب روپے قرض لیا جب کہ 2 ہزار 807 ارب روپے بیرونی ذرائع سے لیے گئے۔ اعلامیے کے مطابق جنوری کے آخر میں حکومت کے ذمے مجموعی قرضہ 54 ہزار 942 ارب روپے ہے۔
Load/Hide Comments