عمران خان بے شرم آدمی ہے ، کسی کی عزت نہیں کرتا، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان بے شرم آدمی ہے کسی کی عزت نہیں کرتا۔

 فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار میں لانے کے لیے سازشیں کی گئیں، بابا رحمتے نے کیسے کیسے فیصلے کیے ؟سازش کر کے نواز شریف کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور میں پاکستان ترقی کر رہا تھا، نواز شریف دور میں دہشت گردی، لوڈشیڈنگ کا بھی خاتمہ کیا گیا، نواز شریف دور میں پاکستان 6 اعشاریہ 2 فیصد پر ترقی کر رہا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں