لاہورمیں ایشیا کی سب سے پہلی بلیو روڈ متعارف
نیلی سڑک پر فراٹے بھرتی گاڑیوں کا منظر کسی یورپی ملک میں نہیں بلکہ لاہورکے علاقہ گلبرگ کی نئی تیار ہونے والی سڑک کے مناظرہیں،ماہرین کا کہنا ہے بلیو روڈ پراجیکٹ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے متعارف کرایا گیا۔ سڑک کے اردگرد لگائے گئے پودے فضائی آلودگی کے خلاف موثر ثابت ہوں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کے بنیادی ڈھانچے اوراسکے رہائشیوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے یہ پہلا قدم ہے۔لاہورجدید اور پائیدار ٹیکنالوجی کے نفاذ میں دنیا بھر کے دیگر شہروں میں شامل ہو جائے گا۔
موسمیاتی تبدیلیوں بالخصوص ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اورصحت مند ماحول کو فروغ دینے کے لئے بلیو روڈ کا آئیڈیا قابل تعریف ہے۔
Load/Hide Comments