بیت الخلاء کی صفائی کرتے ہوئے دو طالب علم دم گھٹنے سے جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب مدرسہ کے گٹر کی صفائی کرتے 2 طالب علم دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔
افسوسناک واقعہ تھانہ یارک کی حدود میں واقع 15 میل گاؤں کے نجی مدرسے میں پیش آیا جہاں طلبا کو گٹر صاف کرنے پر لگا دیا گیا۔ طلبا گٹر کی صفائی کرتے ہوئے سانس آنے میں دقت کی شکایت کرنے لگے، باہر نکالے جانے پر بھی حالت نہ سنبھلی اور دو طلبا موت کے منہ میں چلے گئے۔
پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔
Load/Hide Comments