پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے لیے دورہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل فوڈ پوائزننگ سے متاثر ہوئی ہے۔

راولپنڈی میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کم از کم 14 ارکان فوڈ پوائزننگ سے متاثر ہوئے ہیں۔

پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بی بی سی کے مطابق اسکواڈ کے جو ارکان وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ان میں آٹھ کھلاڑی شامل ہیں۔ برطانوی چینل نے کہا کہ ‘کپتان بین اسٹوکس سمیت انگلینڈ کا سکواڈ راولپنڈی میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے موقع پر وائرس سے متاثر ہوا ہے’۔

“کھلاڑیوں اور کوچز کی سفری پارٹی کے تقریباً 14 ارکان کو بدھ کو ہوٹل میں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

“تقریباً 16 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا نصف حصہ متاثر ہوا ہے، صرف پانچ نے اختیاری تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔”

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ایک بیان میں وائرل بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا۔ ای سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ یہ بیماریاں کوویڈ 19 سے متعلق نہیں ہیں، کھلاڑیوں کو الٹی اور اسہال کا سامنا ہے۔

پی سی بی نے ایک ٹویٹ میں کہا ، “پی سی بی اور ای سی بی پہلے پاک وی این جی ٹیسٹ کے آغاز کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں کیونکہ انگلینڈ کے کچھ کھلاڑی وائرل انفیکشن میں مبتلا ہیں۔”

انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل فوڈ پوائزننگ کے باعث ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

روٹ نے آج راولپنڈی میں ایک پریس ٹاک کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’’مجھے نہیں لگتا کہ یہ فوڈ پوائزننگ یا کووِڈ یا ایسی کوئی چیز ہے۔‘‘ واضح رہے کہ بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان میں کھانے کے خدشات کے درمیان اپنی ٹیم کے شیف کے ساتھ پاکستان پہنچی تھی۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 9 دسمبر سے ملتان میں اور تیسرا میچ 17 سے 21 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں