فورسز کا استعمال صرف مجرموں کے خلاف ہونا چاہیے، عام عوام کے خلاف نہیں – کور کمانڈر کوئٹہ

کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے پرامن عوام کو طویل عرصے سے نظر آنے والی بندوق کے سائے سے نکالنا ہوگا۔

نیشنل ورکشاپ بلوچستان سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو تعاون، محبت اور اپنانے کی ضرورت ہے۔

کور کمانڈر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ طاقت کا استعمال صرف امن خراب کرنے والوں کے خلاف ہونا چاہیے، بلوچستان کے پرامن عوام کے خلاف نہیں۔

قبل ازیں آرمی چیف نے بلوچستان اور کوئٹہ کور کا دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے دورے کے موقع پر کہا کہ بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ پائیدار امن اور خوشحالی کے نتیجے میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران کوئٹہ اور تربت کا دورہ کیا۔ پہلے دن، سی او اے ایس نے کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور یادگارے شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں، سی او اے ایس کو آپریشنل، ٹریننگ اور فارمیشن کے دیگر امور کے بارے میں تفصیلی اپ ڈیٹ دیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں