شہید کیپٹن فہد خان کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔

پرائیڈ آف نیشن شہید کیپٹن محمد فہد خان کی نماز جنازہ پیر کو آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

کیپٹن محمد فہد خان گزشتہ روز کاہان بلوچستان کے قریب آئی ای ڈی دھماکے میں جام شہادت نوش کر گئے۔

نماز جنازہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ سول و ملٹری افسران، جوانوں، شہریوں اور شہید کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے ایک بیان میں کہا کہ کیپٹن محمد فہد خان کی نماز جنازہ پیر کو آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

پاکستان آرمی کے میڈیا ونگ انٹر سروسز، پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ انٹیلی جنس پر مبنی کلیئرنس آپریشن کے دوران – جو 24 دسمبر سے جاری ہے، کوہلو ضلع کے کاہان کے علاقے میں ایک “سرکردہ پارٹی” کے قریب دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) دھماکہ ہوا۔

137 PMA لانگ کورس کے کیپٹن فہد نے بلوچستان حملہ میں شہادت کو گلے لگا لیا

جس کے نتیجے میں 137 PMA لانگ کورس کے پانچ سپاہی کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون نے جام شہادت نوش کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں