نان بائی ایسوسی ایشن نے پنجاب اور کے پی کے میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کاروبار غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق پنجاب اور کے پی میں کاروبار بند کرنے کی تاریخ کا اعلان ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث نان اور روٹی کی قیمتوں میں مزید اضافہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔

لاہور میں آٹے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں جبکہ صوبے بھر کی بیشتر دکانوں پر اشیاء دستیاب نہیں ہیں۔ 15 کلو آٹے کا تھیلا 150 روپے اضافے کے بعد اب 2050 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں