کیرئیر کونسلر اور موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ کو اگلے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنے کا امکان

معروف موٹیویشنل سپیکر اور مصنف سید قاسم علی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قاسم علی شاہ نے زمان پارک میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو انٹرویو دیتے ہوئے پارٹی ٹکٹ کی درخواست کی۔ قاسم علی شاہ نے استدعا کی کہ وہ گلشن راوی لاہور سے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں وہ بچپن سے رہتے ہیں۔

جس پر پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قاسم علی شاہ کو یقین دلایا کہ انہیں موقع ملنے پر ٹکٹ دیا جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ صاف ستھرے لوگوں کو سیاست میں آنا چاہیے کہ وہ پیچھے رہنے کی بجائے ملک کی قیادت کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اچھے کردار والے لوگوں کی تلاش ہے جو قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

ایک ویڈیو کلپ میں سابق وزیراعظم عمران خان نے قاسم علی کو یقین دلایا کہ انہیں آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی نشست پر لڑنے کے لیے پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں