کوئٹہ میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جھل کر جاں بحق

کوئٹہ میں گھر میں آگ لگنے سے بچوں سمیت خاندان کے 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع نے کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گیس لیکج کے باعث بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ گیس لیکیج کے باعث لگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ اتنی شدید تھی کہ گھر والوں کو بھڑکتی ہوئی آگ سے بچنے کے لیے گھر سے باہر نکلنے کا راستہ نہیں ملا۔ مقامی رہائشیوں نے عمارت سے دھواں اٹھتے دیکھا اور گھر کا مرکزی دروازہ توڑ کر گھر والوں کو بچایا۔

واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس حکام کے مطابق آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب گھر والوں نے سرد موسم میں ہیٹر لگانے کی کوشش کی لیکن گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکہ ہوا۔

لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شناخت نہیں ہوسکی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں