جب سے شہباز حکومت آئی صحافیوں کی قبریں بننا شروع ہو گئیں، سینئر صحافی شاہد اسلم

سینئر صحافی شاہد اسلم آج کل ایف آئی اے کی حراست میں ہیں کیونکہ ان پر سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کی کچھ مالی اور خفیہ تفصیلات لیک کرنے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے کی تحویل میں عدالت پہنچتے ہوئے صحافی شاہد اسلم نے کہا کہ صحافیوں پر پہلے بھی ظلم ہوتا تھا لیکن جب سے شہباز شریف کی حکومت آئی ہے صحافیوں کی قبریں بننا شروع ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو ہمارے سامنے شہید کیا گیا: “میں نے پاس ورڈ نہیں دیا، میں نہیں دوں گا۔ وہ کہتے ہیں کہ میں ڈیٹا دوں گا۔ وہ ذہنی اذیتیں دے رہے ہیں۔ پچیس افراد گھر کا دروازہ توڑ کر دہشت گردوں کی طرح گھر سے لے گئے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ اوپر کا حکم ہے۔

یہاں ایک بات یاد رکھیں صحافی شاہد اسلم کو سابق آرمی چیف کی کچھ خفیہ معلومات لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے انہیں عدالت میں پیش کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں