نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے صوبائی کابینہ کی تشکیل کے لیے نام فائنل کرلئے.

ذرائع کے مطابق ایاب احمد عباسی کو وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان دیئے جانے کا امکان.

۔ذرائع کے مطابق پنجاب ميں نگرانن صوبائی کابينہ کے لئے ضلع مری کے ایک ہونہار فرزند اياب احمد عباسی کا نام بھی وزير براۓ انفارميشن ٹيکنالوجی کے لئے زيرِ غور ہے۔

ایاب عباسی کو خطہ پوٹھوار میں آئی ٹی ایکسپرٹ کے طور پر جاناجاتا ہے۔ قبل ازیں اياب عباسی مشير براۓ وزير ہاؤسنگ اور چيف سيکرٹی پنجاب کے ڈيجيٹيل ميڈيا کے سربراہ رہ چکے ہيں اور نجی ٹی وی پر بطورِ اينکرپرسن کرنٹ افئیرز کا پروگرام بھی ہوسٹ کرتے رہے ہيں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ راولپنڈی ڈویزن سے صوبائی کابینہ میں نمائندگی کے لئے اياب احمد عباسی کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

محسن نقوی کو الیکشن کمیشن نے اتوار کی روز نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کی منظوری دی تھی. جس کے بعد بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کی تشکیل کے لیے آج اجلاس طلب کیا، جس میں کئی نامور شخصیات کے نام زیر غور لائے گئے تھے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں