صدر عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہیں ، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ صدر عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہیں اور الیکشن کمیشن کی آئینی حدود میں تجاوز نہ کریں ۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ عارف علوی صدارت کے منصب کو سیاست کے لیے استعمال نہ کریں ، انہیں اپنی نہیں تو کم از کم عہدے کی عزت کا خیال کرنا چاہیے ، صدر علوی کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ 2018میں ہونیوالی” سلیکشن واردات “ کی نتیجے میں اس عہدے پر قابض ہوئے ہیں ۔
Load/Hide Comments