جنوبی کوریا نے 6 جی کے لانچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا

پاکستان میں صارفین فور جی انٹرنیٹ کی رفتار پر شکوہ کناں ہیں اور جنوبی کوریا میں 6جی کی باتیں شروع ہو گئی ہیں۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق جنوبی کورین وزارت سائنس کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ملک میں 2028ءتک 6جی نیٹ ورک متعارف کروا دیا جائے گا۔

اگر وزارت اپنے اعلان پر عملدرآمد میں کامیاب ہو جاتی ہے تو جنوبی کوریا دنیا کا پہلا ملک ہو گا جس میں 6جی انٹرنیٹ متعارف کرایا جائے گا۔ وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6جی انٹرنیٹ متعارف کرانے کے لیے حکومت مقامی کمپنیوں کو مراعات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ وہ اس کے لیے ضروری مواد تیار کریں۔

بتایا گیا ہے کہ 6جی انٹرنیٹ لانچ کرنے کے اس منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جا چکی ہے ، جس کے مطابق اس منصوبے پر 48کروڑ 21لاکھ ڈالر (تقریباً 1کھرب 24ارب روپے) لاگت آئے گی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستانی حکومت رواں سال جون میں 5جی نیٹ ورک لانچ کرنے کا وعدہ کر چکی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں