الیکشن کمیشن کے پاس رکن اسمبلی کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں ہے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس کسی رکن اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں، یہ اختیار صرف اور صرف عدالت کے پاس ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن نے رکن پنجاب اسمبلی طارق محمود کو نااہل قرار دے کر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62 ایف کے تحت کمیشن کے اختیارات صرف رکن کی رکنیت معطل کرنے کی اجازت دیتے ہیں، انہیں عہدے سے ہٹانے کی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرکے صدر نے حلف کے خلاف ورزی کی : سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن

انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے اپنے کاغذات نامزدگی پر درست معلومات جمع نہیں کروائیں تو الیکشن کمیشن آپ کی رکنیت معطل کر دے گا، اور اگر آپ درست معلومات جمع نہیں کرائیں گے تو وہ آپ کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کرے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں