وفاقی حکومت کا رمضان ریلیف پیکج میں بڑی کٹوتی کا فیصلہ 

حکومت کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج میں 3ارب 28کروڑ روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اس سال حکومت رمضان المبارک میں 4 ارب 99 کروڑ 70 لاکھ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ گزشتہ سال سبسڈی کی مد میں 8 ارب 28 کروڑ روپے دیے۔ اس لیے اس سال صرف 19 اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی۔

 بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے شہریوں کو گھی اور چائے پر فی کلو 100،100روپے جبکہ آٹے پر فی کلو 51.92پیسے سبسڈی دی جائیگی ۔ تجویز کے مطابق چینی ، دودھ اورمشروبات پر 30،30روپے کی سبسڈی دی جائیگی، بیسن اور کھجور پر 50اور کوکنگ آئل پر 25روپے فی کلو سبسڈی دی جائیگی۔ رمضان پیکج کے تحت دالوں اور چاول پر 20،20روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں