الیکشن کمیشن کا فنڈز اور سیکیورٹی کیلئے حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلی انتخابات کرانے کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے وفاق کو خط لکھ کر انتخابات کے لیے رقم اور سیکیورٹی مانگنے کا فیصلہ کیا۔

الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات میں مدد کے لیے وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ سے رقم طلب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وہ یہ درخواست کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات پر ازخودنوٹس کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 روز میں  انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کرائے گا،فیصلہ تین دو سے سنایا گیا،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل کا اختلافی نوٹ سامنا آیا، بنچ کے 2 ممبران نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں