پاکستان میں غربت دکھائی نہیں دیتی: جاوید اختر

 جاوید اختر کے نغمہ نگار جاوید اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غربت دکھائی نہیں دیتی جب کہ انڈیا میں جگہ جگہ جھونپڑیاں نظر آئیں گی۔

پاکستان سے بھارت واپسی پر ایک پروگرام میں شرکت کے دوران جب ان سے پاکستان کی معاشی حالت کے بارے میں سوال کیا گیا تو جاوید اختر نے کہا کہ پاکستان کے حالات جیسے بھی ہوں لیکن وہاں غربت دکھائی نہیں دیتی، لیکن انڈیا میں آپ کو غربت نظر آتی ہے۔

انہوں نے بھارت کے صنعتی دارالحکومت ممبئی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں آپ کو امیر ترین لوگ بھی دکھتے ہیں اور جھونپڑیاں بھی نظر آتی ہیں، سڑک کے ایک طرف کسی ارب پتی کا مکان ہے تو اس کے سامنے ہی جھونپڑیاں لگی ہوئی ہوں گی، لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہے۔” عجیب بات دیکھی کہ انڈیا میں غربت آپ کی آنکھوں کے سامنے ہے، وہاں مجھے ایسا لگتا ہے کہ یا تو غربت کو پیچھے رکھا جاتا ہے، یا پھر  ضرورت کے لوگوں کو ہی شہر میں آنے کی اجازت ہوتی ہوگی، پتا نہیں ایسا کیا ہے،  میں تین بار گیا ہوں لیکن وہاں حیرت کی بات ہے کہ ایسا کبھی نہیں دکھتا، شہروں میں آپ کو غریبوں کے گھر دکھائی نہیں دے رہے، کوئی غریب بیٹھا نظر نہیں آتا۔”

میزبان کی طرف سے کہا گیا کہ آپ کو ایسی سڑک سے لے کر گئے ہوں گے جہاں یہ سب چھپ جاتا ہوگا، اس پر جاوید اختر نے کہا کہ آپ جتنا بھی چھپا کر لے جائیں جو ہوتا ہے وہ دکھ جاتا ہے، کوئی کتنا چھپا لے گا، ممبئی میں آپ جتنا بھی چھپا لیں آپ کو غریبی نظر آہی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں