پی ایس ایل میں ایک دوسرے سے رقابت ہونا اچھا ہے، بابراعظم 

پشاور زلمی کےکپتان بابر اعظم  نے کہا کہ پی ایس ایل میں ایک دوسرے سے رقابت ہونا اچھا ہے، ہر کوئی اپنی ٹیم کو جتوانے کی کوشش کرتا ہے، جب آپ بہترین کھلاڑی کو آؤٹ کرتے ہیں یا کوئی بیٹر رنز کرتا ہے تو کرکٹر کے لیے فائدہ مند بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اعزاز

بابر اعظم کہتے ہیں کہ احسان اللہ سمیت جو ینگ باولرز آ رہے ہیں وہ پاکستان کے لیے اچھا ہے لیکن یہ نوجوان کھلاڑی جتنا کھیلیں گے اتنا اچھا ہے، ابھی ہم انہیں بہترین قرار نہیں دے سکتے کیونکہ بہترین بننے کے لیے زیادہ سے زیادہ تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہو گا، ہر ٹیم میں بڑے اچھے ایمرجنگ کھلاڑی ہیں، انہیں پریشر میں کھیلنا سیکھنا ہو گا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے سال 2022 شاندار رہا اور اس کی بنیاد پر انہیں آئی سی سی ایوارڈز بھی ملے، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ  آئی سی سی ایوارڈز کے لیے اللہ نے مجھے نوازا ہے، جتنا شکر ادا کروں کم ہے، یہ سب میری سخت محنت اور مائنڈ سیٹ کی وجہ سے ہے کہ آپ نے اپنے لیے کیا گول سیٹ کیے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں