پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور ان کے بھائی کی مبینہ آڈیو کال لیک ہو گئی۔

کچھ لوگ ایک لیک ہونے والی آڈیو کے بارے میں بات کر رہے ہیں جس میں بظاہر کوئی قانونی کیس کا فیصلہ کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری مبینہ آڈیو میں اپنے بھائی فیصل چوہدری سے گفتگو کر رہے ہیں، دونوں کے درمیان بات چیت کا آغاز ایک دوسرے کو ” ہاں جی “ کہہ کر ہوتاہے ، فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ” اپنے لاہور کے سی جے (چیف جسٹس )کہہ رہے ہیں کہ میری کوئی جنرل کراﺅ پنجاب کے ساتھ ، دوسرا اپنامظاہر کو ڈار صاحب کے ذریعے، ان سے مل لیں ، ان کو کہیں کہ ان کے نام کا پورا ٹرک کھڑاہے ، آپ بتائیں اس کا کیا کرناہے ، میری ذاتی تجویز ہے کہ یہ کرنے کے بعد تارڑ پر تین چار استغاثہ کراﺅ، ان پر 228 لگوا دیں، تاکہ ان پر پریشر پڑے ۔“

یہ بھی پڑھیں: شریف فیملی اور آصف زرداری نے جنرل ضیا الحق کو اپنا پیر مان لیا ہے : فواد چوہدری

فیصل چوہدری ہدایات لینے کے بعد کہتے ہیں ” جی میں صبح ہی کر لیتاہوں “ ، پھر فواد چوہدری کہتے ہیں ” صبح ان سے پوچھ کر بتانا “۔اس سے قبل پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی بھی آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ مبینہ طور پر جسٹس مظاہر نقوی کے پاس کسی کا کیس لگوانے سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں