بھائی نے بیمار والدہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی”، نواز الدین صدیقی

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی ان دنوں اپنی اہلیہ عالیہ صدیقی کے لگائے گئے الزامات کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق اداکار  نواز الدین صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے بھائی سے متعلق بات کرتے ہوئے  بتایا کہ   گزشتہ روز اداکار ممبئی میں اپنی بیمار والدہ مہرالنساء کی عیادت کے لیے ورسوا پہنچے تو ان کے بھائی فیض الدین صدیقی نے انہیں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں: شریف فیملی اور آصف زرداری نے جنرل ضیا الحق کو اپنا پیر مان لیا ہے : فواد چوہدری

یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی کی والدہ نے اپنی بہو عالیہ صدیقی پر جائیداد کے تنازع پر مقدمہ درج کروایا تھا۔جس کے بعداداکار کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے سسرالیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ “اداکار اور ان کے اہلخانہ نے اُنہیں  کھانا، بستر اور نہانے کے لیے باتھ روم تک فراہم نہیں کیا۔ یہی نہیں بلکہ اداکار کی ملازمہ 20 سالہ سپنا رابن مسیح کی ٹوئٹر پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اُنہوں نے اداکار پر معاوضے کی عدم ادائیگی اور گھر میں قید کرنے کے الزامات عائد کئےتھے”۔

بعد ازاں ملازمہ نے اداکار پر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر ان سے معافی بھی مانگی تھی۔جس کے بعد نواز الدین صدیقی کے چھوٹے بھائی شمس صدیقی نے اپنے بھائی پر الزام لگایا کہ بھائی نے اپنی ملازمہ کو پیسے دے کر معافی مانگنے پر مجبور کیا ہے۔شمس صدیقی نے اداکار پر مزید الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ “ان کی وجہ سے میری نجی زندگی متاثر ہوئی، ان کی وجہ سے اہل خانہ نے میری بیٹی کو اب تک نہیں دیکھا”۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں