جب شیشہ دکھاتی ہوں تو توہین عدالت یاد آجاتی ہے : مریم نواز 

 پاکستان مسلم لیگ (ن )کی چیف آرگنائزر مریم نواز کاکہنا ہے کہ جائیداد اور بیٹی چھپانے پر توہین عدالت نہیں لگتی لیکن جب میں آئینہ دکھاتی ہوں تو توہین عدالت لگ جاتی ہے ۔ 

گوجرانوالہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کاکہنا تھا کہ جو شخص اپنی بیٹی کو انصاف نہیں دے سکا وہ ملک کو کیا انصاف دے گا، ایسے جھوٹے شخص کو صادق وامین قرار دینے سے توہین عدالت نہیں لگتی ؟

انہوں نے کہا کہ نوا ز شریف اور ان کی اہلیہ کی بیماری کا مذاق اڑانے والا خود پلاسٹر چڑھا کر بیٹھا ہے ، جب عدالتیں بلاتی ہیں تو پلاسٹر دکھا دیا جاتا ہے ،بے شک اللہ انصاف کرنے والا ہے ۔ 

مریم نواز کاکہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے پر کہا کہ امریکہ نے سازش کی ہے اب انہی امریکیوں کے منت سماجت کی جارہی ہے ،لوگوں کی گاڑیوں پر غلامی نامنظور کے سٹیکر لگواکر خود امریکہ کے قدموں میں بیٹھ گیا ہے ، پہلے اسمبلیوں سے استعفے دیئے ،اب استعفوں کی منظوری کے خلاف عدالتوں میں درخواستیں دے رہا ہے ، ایسے شخص کی درخواستیں سننے کے بجائے اسے بحالی مراکز میں جمع کروادینا چاہیے ۔ 

انہوں نے کہاکہ پانامہ سازش کے ذریعے اقتدار میں آکر ملک کو تباہ کرنے والے آج ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ ملک نیچے کیوں جارہا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں