کورونا ویکسین بنانے والا روسی سائنسدان گھر میں قتل

دنیا بھر میں تباہی مچا دینے والے مہلک کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین تیار کرنے والا روسی سائنسدان ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:سائنسدان ‘اگلی وبائی بیماری کی پیش گوئی’ کرنے کے لیے چمگادڑوں پر تحقیق کر رہے ہیں

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق روسی سائنسدان آندرے بوٹیکوف نے 2020 میں سپوتنک 5 نامی ویکسین تیار کی تھی۔روسی پولیس کا کہنا ہے کہ بوٹیکوف کو بیلٹ سے قتل کیا گیا۔

حکام کے مطابق اینڈرے بوٹیکوو نے قتل کے دوران خود کو چھڑوانے کیلئے شدید مزاحمت کی تھی، ان دنوں وہ روس کے ایک ریسرچ سنٹر میں خدمات سر انجام دے رہے تھے، کورونا ویکسین بنانے میں انہوں نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں