بلاول بھٹو کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی وفاقی حکومت پر برس پڑے  

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری درست نہ ہوئی تو قبول نہیں کریں گے۔ اگر کسی نے مردم شماری کو ختم کرنے کی کوشش کی تو ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مردم شماری کے دوران شہریوں کی درست گنتی نہ کی گئی تو ڈیجیٹل مردم شماری نہیں ہوگی۔ اس بارے میں وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ مردم شماری کے بعد انتخابات کرائے جائیں تاکہ کسی جماعت کو کوئی اعتراض نہ ہو۔ ایسے خدشات ہیں جو ادارہ شماریات کے چیئرمین کی توجہ میں لائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مردم شماری سے متعلق چیزوں سے آگاہ نہیں کیا جا رہا، جسے شمار کیا جائے اس کا ڈیٹا اسے اور صوبائی حکومت کو فراہم کیا جائے، سب سے درخواست ہے کہ مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، یقین دہانی کریں کہ مردم شماری والے آپ کا درست ڈیٹاشامل کر رہے ہیں لیکن ہمارے تحفظات دور نا ہوئے تو ہم مردم شماری کو مسترد کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں