عمران خان کا سکیورٹی کے پیش نظر7 مارچ کو کچہری میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیکیورٹی خدشات کے باعث 7 مارچ کو عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔
پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری سے بروقت آگاہ کر دیا گیا تھا اور اس بارے میں ٹیم سے مشاورت کی تھی۔ ٹیم نے وارنٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
ذرائع کاکہناہے کہ لیگل ٹیم کی سستی کے باعث کوئی قانونی حکمت عملی بروئے کار نہ لائی سکی، عمران خان لیگل ٹیم سے وارنٹ گرفتاری کے فیصلے پر مزید مشاورت کریں گے ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 9 مارچ تک حفاظتی ضمانت دی ہوئی ہے ،اسلام آباد پولیس گرفتاری کی کوشش کرے گی تو یہ توہین عدالت ہو گی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد پولیس کے نوٹس کیخلاف کل ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد پولیس کے نوٹس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی ۔