راکھی ساونت نے ایکٹنگ اکیڈمی کھول لی، دبئی کو “ڈولی ووڈ” بنانے کا عزم
دبئی کے رہائشی بالی ووڈ کی میلو ڈرامہ کوئین راکھی ساونت سے اداکاری کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔ اس نے جمعہ کو الکرمہ کے علاقے میں ایکٹنگ اکیڈمی کھولی ہے۔
جب راکھی نے اعلان کیا کہ وہ ہندوستانی روایتی رقص سکھانے کے لیے اکیڈمی کھول رہی ہیں، تو ان کے بہت سے پڑوسی اسے دیکھنے کے لیے افتتاحی تقریب میں آئے۔ اکیڈمی کی دیواروں پر مختلف پوز میں راکھی کی بڑی بڑی تصویریں لٹکائی گئی تھیں۔
خلیج ٹائمز کے مطابق 44 سالہ اداکارہ جو کسی بھی حقیقی اداکاری کی مہارت سے زیادہ اپنی اوور دی ٹاپ حرکات اور اوٹ پٹانگ شخصیت کے لیے زیادہ مشہور ہیں، نے کہا کہ راکھی ساونت ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ دبئی میں بالی ووڈ کے خوابوں کو پوراکرے گا۔ “میں یہاں آپ کے اداکاری، گانے اور رقص کے تمام خوابوں کو پورا کرنے آئی ہوں۔ انسٹی ٹیوٹ شوبز میں کامیابی کے لیے ایک شاندار سیڑھی ثابت ہو گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ دبئی کو “ڈولی ووڈ” میں تبدیل کرنا چاہتی ہیں۔