تحریک انصاف کا لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں بدھ کے روز لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات کا بگل بج چکا ہے، تحریک انصاف انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی ، واضح شکست دیکھ کر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، آج جو کچھ زمان پارک میں ہوا وہ حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف آج کھاریاں سے اپنا لانگ مارچ دوبارہ شروع کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اس کے باوجود وہ ریلی کی قیادت کریں گے ، پورا شہر اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لیے سڑکوں پر ہوگا، کارکنان ریلی کی بھر پور تیاریاں کریں۔
Load/Hide Comments