رواں سال حج پر کتنا خرچہ آئے گا ؟ حکومت نے بڑا اعلان

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق رواں سال شمالی ریجن کے لیےحج اخراجات 11 لاکھ  75 ہزارروپے جبکہ جنوبی ریجن کے لے حج اخراجات 11 لاکھ 65روپے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی حکومت نے سامان میں آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا  جس کے اعلامیے کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 79ہزار210 حجاج کا کوٹہ مقرر کیا ہے، حج کوٹہ سرکاری اور نجی اسکیم میں برابر تقسیم کیا جائیگا۔حکومت کی جانب سے حج اخراجات کی مد میں نوے ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں