سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مزید 2 مقدمات درج

پاکستان کی مرکزی اپوزیشن جماعت کے سربراہ عمران خان کے خلاف مزید دو افراد نے شکایات درج کرائی ہیں اور اب وہ زیر تفتیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان نے انتخابی مہم کا اعلان کردیا

عمران خان کے خلاف پہلا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے انچارج پولیس افسر نے درج کرایا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پہنچی تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس ٹیم کو گھیرے میں لے لیا، کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ایف آئی آر میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ زمان پارک کے باہر جو کچھ ہوا اس کی منصوبہ بندی عمران خان نے کی تھی۔

سربراہ تحریک انصاف کے خلاف دوسرا مقدمہ عبدالخلیل کاکڑ نامی شہری کی درخواست پر تھانہ بجلی روڈ کوئٹہ میں درج ہوا ہے ، مقدمے میں الیکٹرانک کرائم سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں،مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنی تقاریر میں ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزام لگا کر نفرت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں