بلاول جوان ہیں انہیں جلد غصہ آجاتا ہے: آصف علی زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول جوان ہیں اور وہ کبھی کبھی بہت آسانی سے ناراض ہو جاتے ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ کچھ مسائل ہیں، لیکن اگر عمران خان کو نہ روکا جاتا تو وہ پاکستان کو غلط لوگوں کو بیچ دیتے۔
یہ بھی پڑھیں:میں اپنے بیان پر قائم ہوں آصف علی زرداری ہتک عزت کا دعویٰ کر سکتے ہیں، عمران خان
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ عمران خان کو کس ایشو میں گرفتار کرنا ہے یا نہیں کرنا یہ وزیر داخلہ کا کام ہے،پی ڈی ایم کا حصہ نہیں لیکن حکومت کا حصہ ہیں،سوچ کہتی ہے الیکشن وقت پر ہوں گے،جب بھی الیکشن کا ماحول بنے گا اس کے بعد سیاسی فیصلے کریں گے، مردم شماری پر بلاول کو سندھ کی حد تک اعتراضات ہیں۔
Load/Hide Comments