ہمیں عمران خان کی گرفتاری کی کوئی جلدی نہیں ہے“وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے میں جلدی نہیں کر رہی، عدالتیں ان کے ساتھ قانون کے مطابق منصفانہ سلوک کریں۔ حکومت تحمل سے کام لے رہی ہے اور ایسا نہیں لگتا کہ عمران خان سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے سے ڈرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی گرفتاریاں دینے والوں سے دہشتگردوں والا سلوک کیا جارہاہے: عمران خان

خواجہ آصف نے آج پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک سمیت عمران خان کے تمام نعرے ناکام ہو چکے ہیں۔ عمران خان جلد سب کے پاؤں پکڑنے والے ہیں اور عمران خان میں مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ انہوں نے یہ سفر امریکی سازش سے شروع کیا تھا لیکن اب وہ امریکہ کے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں۔

یہ آہستہ آہستہ سب کے پاؤں پکڑ لے گا۔ ملک کو گالی دینے والوں کو کوئی شرم ہے نہ حیا۔ عمران خان نے جعلی پلاسٹر لگا کر ڈرامہ رچایا ہے۔ عمران خان کی ٹانگ کا پلاسٹر ٹھیک ہو چکا ہے۔

دن بدل رہا ہے اور سیاسی رہنما اپنی شہرت سے اپنی عزتیں بناتے ہیں۔ عمران خان کی سیاسی اوقات قوم کے سامنے آچکی ہے۔ یہ شخص ابن الوقت ہے لیکن اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ شوکت خانم ایک اچھا ادارہ رہا ہے۔ یہ عمران خان کو ان پر الزام لگانے سے باز نہیں آیا۔ اب ثاقب نثار نے بھی کہا کہ میں نے 100% صادق اور امین نہیں کہا۔ نواز شریف نے کبھی عدالتوں کی توہین نہیں کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں