پاکستان کو چین سے کمرشل قرضہ مل گیا، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

پاکستان نے چین سے 500 ملین ڈالر کا تجارتی قرضہ لیا ہے جس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 48.7 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو چین کی جانب سے ملک کو 500 ملین ڈالر دینے کی بدولت ہے۔

دوسری جانب آج  پاکستانی اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان بھی حتمی ملاقات ہو گی، جس میں اہم معاملات طے ہونے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف حکام مشکل مذاکرات سے گزر چکے ہیں،آج ہونے والی ملاقات میں پروسیجرل معاملات پر بات کی جائے گی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گورنر سٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان بھی مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف ٹیم سے 30 جون تک کی بیرونی فنڈنگ پر بات ہو گی،گورنر اسٹیٹ بینک  بیرونی فنڈنگ پر بھی حتمی مذاکرات کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں