سعودی عرب کی آمدن میں 31 فیصد اضافہ، اعداد و شمار سامنے آگئے

سعودی عرب کی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  2022 میں مملکت کی   سرکاری آمدنی میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا اور یہ 1.26 ٹریلین ریال  (335.6  ارب ریال) تک پہنچ گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عرب دنیا کی سب سے بااثر شخصیت قرار پائے

عرب نیوز کے مطابق مملکت کے بجٹ سرپلس  کا ابتدائی تخمینہ 102 ارب ریال لگایا گیا تھا تاہم سرپلس تخمینوں سے بھی زیادہ رہا  اور 103.9 ارب ریال تک پہنچ گیا۔ سنہ 2022 میں تیل کی آمدنی 857.6 ارب ریال رہی جب کہ تیل کے علاوہ دیگر آمدنی 410.9 ارب ریال ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال کی   چوتھی سہ ماہی میں  خالص آمدن 317.9 ارب  جبکہ اخراجات  363.7  ارب ریال  رہے۔ کنگڈم نے تین ماہ کی مدت میں  45.7  ارب کا خسارہ پوسٹ کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں