عمران خان بھاگ بھاگ کر تھک جائے گا اور پھر پکڑا جائے گا: رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان پکڑے گئے ہیں اور آخر کار بھاگتے بھاگتے تھک جائیں گے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کا مطلب یہ نہیں کہ عمران خان سے گھڑی کی چوری کا احتساب نہیں ہو گا۔ عمران خان کو ہر صورت اپنے جرائم کا حساب دینا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:وارنٹ جاری کرنے والے جج کابھائی میرے خلاف الیکشن لڑچکا ہے، رانا ثنااللہ

انہوں نے کہا کہ خود کو عوامی لیڈر کہنے والے کارکنوں کے حصار میں زمان پارک میں چھپ کر بیٹھاہے ، جتنا مرضی چھپ لو تمھارا مقدر جیل ہے, پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے اگر نواز شریف اور مریم جیل جاسکتے ہیں تو عمران خان کیوں نہیں ؟

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں