چین نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان اہم معاہدہ کروادیا

چین نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس سے خطے میں سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

سعودی عرب اور ایران دو ماہ کے اندر ایک دوسرے کے ممالک میں اپنے سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولیں گے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ملاقات کریں گے جس میں تعلقات کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں ممالک نےسیکیورٹی تعاون ،معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی،سائنس، ثقافت، کھیل اور نوجوانوں کے حوالے سے کیے گئے معاہدے بھی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب اور ایران نے مذاکرات کے انعقاد، بات چیت میں تعاون اور اسے کامیاب بنانے کیلئے چین کا شکریہ ادا کیا۔

 اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈیل سے آگاہ ہیں، یمن میں جنگ کے خاتمےاور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کیلئے کی گئی کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں