عمران خان نے کل لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا

کل دوپہر 2 بجے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لاہور میں جلسہ کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے اور چونکہ نگران حکومت الیکشن کی نگرانی کے لیے ہے اس لیے اس کے پاس انتخابی سرگرمیاں روکنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ نگران حکومت کا مقصد انتخابات کے بخوبی انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف کو بات چیت کی دعوت نہیں دی، عمران خان

سابق وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن بھی ظل شاہ کی موت کی ذمہ دار ہے کیونکہ ہم نے الیکشن کمیشن کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ان لوگوں کو پنجاب میں تعینات نہ کیا جائے لیکن الیکشن کمیشن نے چن چن کر انہیں لوگوں کو  پنجاب میں تعینات کیا جو ہمارے مخالف تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کی موت نے ہمارے خدشات کو درست ثابت کردیا ہے، حکومت کہہ رہی ہے کہ ظل شاہ حادثے میں جاں بحق ہوئے دوسری طرف میرے اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف قتل کے مقدمات درج کردئیے گئے ہیں۔

اس موقع پر عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں